پیر, 25 نومبر 2024


جامعہ کراچی اورسویڈن کی یونیورسٹی کےمابین مفاہمتی یادداشت پردستخط

کراچی : جامعہ کراچی اورسویڈن کی لُنڈز یونیورسٹی کے فیکلٹی آف میڈیسن (ڈیپارٹمنٹ آف آکوپیشنل اینڈ انوائرمینٹل میڈیسن) کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط کی آن لائن تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پرجامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی جبکہ لُنڈ یونیورسٹی کی ریسرچ گروپ لیڈرانوائرمنٹ،سوسائٹی اینڈ ہیلتھ ایسوسی ایٹ پروفیسر ایبامالکمویسٹ نے دستخط کئے

مفاہمتی یادداشت کے مطابق اوکوپیشنل اینڈ انوائرمینٹل میڈیسن(او ای ایم) اور جامعہ کراچی مختلف شعبوں میں اشتراک کے امکانات پر کام کریں گے۔ان میں دونوں شراکت داروں کے اتفاق سے مختلف مقامات پربیس لائن ائیر پلوشن پر اسٹڈی کا م کیا جائے گا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی میں اس وقت نوکلیہ جات ہیں جس میں کلیہ فنون وسماجی علوم،کلیہ نظمیات وانتظامی علوم،کلیہ معارف اسلامیہ،کلیہ طب،کلیہ علم الادویہ،کلیہ علوم،کلیہ تعلیم اور کلیہ انجینئرنگ شامل ہیں۔اس وقت جامعہ کراچی کے 56 شعبہ جات اور 26 ریسرچ سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹس میں تقریباً1300 قابل اساتذہ تدریس وتحقیق کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں جامعہ کراچی۔ جامعہ کراچی مختلف شعبہ جات میں 1100 سے زائد طلباوطالبات کو ایم فل / پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کر چکی ہے جبکہ جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں ایم فل / پی ایچ ڈی پروگرامز میں اس وقت 3000 سے زائدطلباوطالبات انرولڈ ہیں۔مجھے امید ہے کہ جامعہ کراچی اور لُنڈ یونیورسٹی سوئیڈ ن کی مشترکہ تحقیق کے مثبت اور دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔

لُنڈ یونیورسٹی کی آکوپیشنل اینڈ انوائرمینٹل میڈیسن(او ای ایم)کا مقصد ایک سسٹین ایبل معاشرے میں ماحولیاتی صحت کے مسائل پرسائنس بیسڈ رسک اسسمنٹس فراہم کرنا ہے۔ اس کے ریسرچ گروپس ان معاشروں پر کام کر رہے ہیں جن میں ماحولیاتی آلودگی انسانوں پر بلواسطہ اور بلا واسطہ اثر انداز ہوتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment