اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولز نیٹ ورک کا ہنگامی اجلاس ڈاکٹر محمد افضل بابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میںملک بھرمتوقع لاک ڈائون کے دوران تعلیمی اداروں کو بھی لاک ڈائون میں شامل کرنے کے معاملات پرغور کیا گیا
اجلاس میںشریک تمام صدور کا کہنا تھا اب اگر تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں تو بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہوجائے گا۔
ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل درآمد تعلیمی اداروں میں ہی کیا جار ہا ہے ۔ اس لئے ان کو لاک ڈائون میں شامل نہ کیاجائے اب اگرچہ تعلیمی ادارے ایس او پیز کے مطابق کام کر رہے ہیں تو ان کو بند کرنا علم دشمنی ہے ۔
اجلاس میں جنرل سیکرٹری مقبول حسین ڈار و نائب صدور محمد آصف ، حافظ محمدارشد کے علاوہ تمام یونٹوں کے صدور نے بھرپور شرکت کی