آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے زیرِاہتمام مرحلے وار تعارفی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں اکیڈمک مینجر رضا علی سعید نے شعبہ ابلاغ عامہ کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور فیکلٹی ممبران سے تعارف کروایا۔ان کا کہنا تھا کہ شعبہ ابلاغ عامہ ایک بہت وسیع شعبے میں شامل ہیں جہاں آپ مختلف شعبہ جات سے منسلک ہوسکتے ہیں ، ان چار سالوں میں نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں سے استفادہ حاصل کرکے اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں قدم رکھیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ناصر انصار نے کہا کہ آپ کو آوازانسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسزمیں داخلہ لینےپر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنے چار سالہ تعلیمی پروگرام انتھک محنت سے مکمل کریں اور جب کسی ادارے سے آپ وابسطہ ہوں تو نہ صرف اپنا بلکہ ہمارے ادارے کانام بھی روشن کریں جو ہمارے لئے باعث فخر ہوگا۔آج سے آپکی پہچان یہ ادارہ ہے آپ جہاں بھی جائیں گے اس ادارے کے بحثیت طلبا پہچانے جائیں گےاس لئے ہم چاہتے ہیں آپ کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل ہوں جو آپکے مستقبل میں کارآمد ثابت ہوگا۔آپ کو بہترین تعلیم و تربیت دینا ہمار اولین فریضہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ثنا ہاشمی نے کہا کہ آج سے آپ نے عملی زندگی میں قدم رکھدیا ہے کوشش کریں کہ وقت ضائع کئے بغیر اپنی تعلیم پر توجہ دیں گے،موجودہ دور کے برعکس پہلے ذرائع ابلاغ عامہ پڑھنا اتنا آسان نہیں تھا، انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آواز انسٹیٹیوٹ میں موجود تعلیمی و تربیت کے لئے جو سہولیات فراہم کی جائیں گی جن سےآپ مستفید ہوسکتےہیں۔