ایمزٹی وی(ایجوکیشن)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق نہم جماعت کے انرولمنٹ اور نہم و دہم جماعت کے پرمیشن اور رجسٹریشن فارمز ، (ریگیولر و پرائیویٹ) اور کمبائنڈ(جماعت نہم و دہم) جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔۔ جس کی تفصیلات درج ذیل ہے۔3اگست 2015سے 2ستمبر 2015بغیر لیٹ فیس، 3ستمبر سے 11ستمبر 100روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 14ستمبر سے 23ستمبر200روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 28ستمبر سے 9 اکتوبر300روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 12 اکتوبر سے 22اکتوبر 600روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 26اکتوبر سے 06نومبر1200لیٹ فیس کے ساتھ ، 10نومبر سے 17نومبر 1500لیٹ فیس کے ساتھ، 18نومبر سے 30نومبر 2000لیٹ فیس کے ساتھ ، یکم دسمبر2015سے امتحانی فارم کے جمع ہونے تک 2500روپےہونگے۔ یہ فارمز نیشنل بنک، حبیب بنک ، عسکری کمرشل بنک اور یونائیٹڈبنک بورڈ آفس بوتھ پر دستیاب ہونگے یہ فارمز بورڈ کے ایگزامینیشن اسٹورسے بھی دستیاب ہونگے جو اسکول کے سربراہ کا جاری کردہ اتھارٹی لیٹر دکھاکر سیکریٹری کے نام پے آرڈر کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں جس پر اسکول کی اسٹیمپ ہونا لازمی ہے۔