Friday, 29 November 2024


ایک ایسا جہاز جو دنیا کا چکر مکمل کرنے کے قریب ہے

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)شمسی توانائی سے چلنے والا ہوائی جہاز سولر امپلس ٹو دنیا کا چکر مکمل کرنے کے قریب ہے، اسپین سے مصر کے شہر قاہرہ کے بعد ابو ظہبی میں سفر ختم کرے گا۔

شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز امپلس ٹو اپنے سولہویں مرحلے کے سفر میں اسپین کے شہر سویل سے مصر روانہ ہوگیا ہے، اپنی اس پرواز کے دوران یہ ہوائی جہاز بحیرہ روم کو عبور کرے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ سولر ایمپلس ٹو 50 گھنٹے اور 30 منٹ میں مصری دارالحکومت پہنچ جائے گا۔

اسپین سے قاہرہ پہنچنے کے بعد سولر امپلس ٹو کو دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن کا آخری سفر کرنا ہوگا جو ابو ظہبی تک ہے جہاں سے سولر امپلس ٹو نے دو ہزار پندرہ میں اپنے اِس مشن کا آغاز کیا تھا۔

پوری دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن میں دو پائلٹوں نے باری باری پرواز کی، آندرے بوشبرگ سولر امپلس ٹو کو قاہرہ لے جائیں گے جبکہ برٹرینڈ پیکارڈ اُسے آخری منزل تک پہنچائیں۔

اس سے قبل یہ طیارہ امریکی شہر نیویارک سے روانہ ہوا تھا اور بحرِ اوقیانوس عبور کرنے کے بعد سپین کے شہر سیوائل پہنچا تھا۔

سولر امپلس نے اپنا سفر گذشتہ سال مارچ میں ابوظہبی سے ہی شروع کیا تھا تاہم بیٹریوں میں خرابی کی وجہ سے اسے کافی مدت ورکشاپ میں گزارنا پڑی تھی۔

Share this article

Leave a comment