Friday, 29 November 2024


دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹنگ ریسٹورینٹ کھلنے جارہا ہے

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)لندن میں دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹنگ ریسٹورینٹ کھلنے جارہا ہے جہاں میزوں، کرسیوں، پلیٹوں، چمچوں اور کانٹوں سے کھانوں تک، ہر چیز تھری ڈی پرنٹرز کی تیارکردہ ہوگی۔ لندن میں دنیا کا پہلا تھری ڈی ریسٹورینٹ رواں ماہ کھولا جا رہا ہے جسے ’’فوڈ انک‘‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ اس ریسٹورینٹ میں جانے کے لیے 250 پونڈ کا خرچہ ہے۔ اس ریسٹورینٹ کے لیے دنیا کے مشہور اور ماہر شیف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کھانے کے ساتھ ساتھ اس ریسٹورینٹ میں مہمانوں کو ورچوئل رئیلیٹی ہیڈسیٹ (ہیلمٹ) بھی پہنائے جائیں گے تاکہ وہ کھانے کے دوران مستقبل کا ماحول اپنے ارد گرد پوری طرح سے محسوس کرسکیں۔

فوڈ اِنک کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ذائقے اور جدید ٹیکنالوجی کو آپس میں اس طرح ضم کرنا ہے کہ کھانے والوں کو بھی ایک نئے پن کا احساس ہو۔

Share this article

Leave a comment