Friday, 29 November 2024


دوسراٹیسٹ میچ!قومی ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایمزٹی وی(کھیل) مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پریکٹس سیش کے دوران یاسر شاہ کندھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تاہم قومی ٹیم کے فزیو شین ہیز کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کے کندھے کا طبی معائنہ کر لیا ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کے لئے مکمل طور پر فٹ ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 6 اور دوسری اننگ میں 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Share this article

Leave a comment