Friday, 29 November 2024


دوسرا ٹیسٹ ،انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایمزٹی وی (کھیل) پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں آج اولڈ ٹریفورڈ میں آمنے سامنے ہونگے، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور لارڈز ٹیسٹ کا فاتح اسکواڈ کو ہی برقرارر کھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دوسرا ٹیسٹ آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم پر شروع ہوگا، انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں آخری بار پاکستان سے ہی ہارا تھا۔ اور پاکستان بھی دو ہزار چھ کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے نو سال بعد انگلش ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گا۔ اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کو ہرانا پاکستان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا، میزبان ٹیم گزشتہ پندرہ سال سے اس میدان میں ناکام نہیں ہوئی، دوہزار ایک میں انگلینڈ کو پاکستان نے ہی شکست دی تھی۔ وقار یونس کی قیادت میں پاکستان فاتح رہا تھا، انضمام الحق کی شاندار بیٹنگ، وسیم اکرم اور وقار یونس کی تباہ کن بولنگ نے تاریخ بنائی تھی۔ دوہزار چھ میں انگلینڈ نے شکست کا بدلہ لے لیا تھا، میچز ڈرا رہے،ایک ایک میچ دونوں نے جیتے۔ نو سال بعد انگلینڈ اور پاکستان کا مانچسٹر میں ایکشن ہونے جارہا ہے۔۔ جو جیتا وہ ریکارڈ میں آگے نکل جائے گا، پاکستان ٹیم دوسرا ٹیسٹ کھیلنے اولڈ ٹریفورڈ پہنچ چکی ہیں واضح رہے کہ قومی ٹیم لارڈز ٹیسٹ جیت کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1سے آگے ہے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم لارڈز کی طرح اولڈ ٹریفورڈ میں بھی انگلینڈ کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہوگی، فینز نے یاسرشاہ سے امیدیں باندھ لیں۔

Share this article

Leave a comment