ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) برازیل کی پولیس نے اولمپک گیمز کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ کےدس ارکان کو گرفتار کرلیا گیا. تفصیلات کے مطابقبربرازیل میں اولمپک گیمز کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے برازیلی شہریوں پر مشتمل اس گروہ نے مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ سے وفاداری کا اعلان کیا تھا اور وہ دہشت گردی کے لیے ہتھیار خریدنے والے تھے. برازیل کے وزیر انصاف الیگزینڈر ڈی موریس کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ان افراد کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ مارشل آرٹس کی تربیت لیں اور دہشت گردی کی کارروائی کے لیے اسلحہ و گولہ بارود حاصل کریں. انہوں نے کہا کہ یہ افراد حکم پر عمل کر رہے تھے،جبکہ ان میں سے ایک شخص کا پیراگوائے میں اے کے 47 رائفل خریدنے کے لیے بھی رابطہ ہوا تھا،ان کامزید کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ کی ان سرگرمیوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ دہشت گردی کی تیاری کر رہے تھے۔ الیگزینڈر ڈی موریس نے کہا کہ گروپ کی نگرانی اس وقت شروع کی گئی،جب اس کے ارکان نے انٹرنیٹ پر روابط کے دوران اپنے مبینہ منصوبے کے حوالے سے بات کی. یاد رہے کہ برازیل میں اولمپک مقابلوں کا آغاز پانچ اگست سے ہوگا،مقابلوں کی سیکورٹی کےلیےفوج کی تعیناتی کا آغاز شروع ہوگیا. واضح رہے کہ مقابلوں کےآغاز کےساتھ ہی مزید اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جائےگا،حکام کےمطابق پچاسی ہزار کےقریب فوجی،پولیس اورامدادی رضاکارمل کراولمپک مقابلوں میں فرائض انجام دیں گے.
برازیل میں’دہشت گردی‘ کی منصوبہ بندی،10 افراد گرفتار
- 22/07/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1613 K2_VIEWS
Leave a comment