Friday, 29 November 2024


ایرانی تیل کی برآمدات کی سطح بڑھ کے دوگنا ہوگئی

ایمزٹی وی(بزنس)حکومت ایران کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ایک سال میں ایرانی تیل کی برآمدات کی سطح بڑھ کے دوگنا ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے ایرانی اثاثوں میں سے ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر کی واپسی اور اسی طرح ایرانی تیل کی برآمدات میں دوگنا اضافے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کی تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت ایران کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی معاہدوں کے لیے دنیا کے مختلف خطوں کے ملکوں بالخصوص یورپی ملکوں کے وفود کی لگاتار آمد کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment