Thursday, 28 November 2024


دو ہاتھوں کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن کامیاب

ایمزٹی وی(صحت)برطانیہ میں دو ہاتھوں کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن کامیاب ہوا۔برطانیہ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک شخص کے دونوں ہاتھوں کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 57 سالہ برطانوی شہری کرس کنگ کے دونوں ہاتھ ایک حادثے میں ہتھیلیوں تک کٹ گئے تھے اور صرف دونوں ہاتھوں میں انگوٹھے باقی رہ گئے تھے، کرس کو ایک شخص کے عطیہ کردہ ہاتھ لگائے گئے ہیں۔

ہاتھوں کی پیوند کاری کے لیے آپریشن میں بارہ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا اوراس میں آٹھ بہترین سرجنوں نے حصہ لیا۔ اس آپریشن کے بعد کرس برطانیہ میں دونوں ہاتھوں کی پیوند کاری کرانے والے پہلے شخص ہیں۔

واضح رہے کہ ان سے قبل ایک اور برطانوی کو کلائی تک صرف ایک ہاتھ لگایا گیا تھا، سرجری کے بعد ہوش میں آنے پر کرس کا کہنا تھا کہ زندگی میں اس سے بہتر کوئی اور شے نہیں ہے۔

Share this article

Leave a comment