Friday, 29 November 2024


ٹیکنالوجی کےمیدان میں بچوں کیلئےٹیلنٹ ہنٹ اسکیم

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)وفاقی وزیراحسن اقبال نےکہاہےکہ کوئی ملک مستقبل کی منصوبہ بندی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ترقی کے لیے پسماندہ علاقوں کے بچوں کو موقع دینا ہوگا۔ سائنس ٹیلنٹ فارمنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں سے موتی تلاش کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم مڈل کلاس بچوں کو سائنس دان بنانے کے لیے شروع کی جارہی ہے۔ڈیڑھ ارب کے اس منصوبے سے طلبا بہترین تعلیم حاصل کرینگے۔اسکیم کا دائرہ سرکاری اسکولوں تک محدود رکھا گیا ہے تاکہ غریب بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے۔

انھوں نے کہاکہ علم اور سائنس کے میدان میں پیچھے رہنے کی وجہ سے مسلمان ترقی نہیں کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ سڑک، پل یا گلیاں تو دو سے تین سال میں بن جاتی ہیں جبکہ قومیں سالوں میں بنتی ہیں۔ احسن اقبال کامزید کہناتھاکہ انیس سو ننانوے میں جتنے بھی منصوبے شروع کیے گئے ان کو آنے والی حکومت نے ختم کردیا۔ مستقبل کی منصوبہ بندی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔کاپی پیسٹ اور نقل کرنے والے لیڈر نہیں صرف فالوررز بن سکتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ دوہزارپچیس تک پاکستان کو دنیا کی پہلی پچیس مستحکم معیشتوں میں شامل کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment