Friday, 29 November 2024


خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ساتویں روز بھی جاری

ایمزٹی وی(بزنس)خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری رہا، جمعہ کو نرخ 3 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے، صبح کاروبار کے آغاز پر لندن میں یورپی کنٹریکٹ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 41.83ڈالر تک نیچے آگئی جو 18اپریل کے بعد کم ترین سطح ہے، اسی طرح امریکی بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) کے نرخ بھی 40.57ڈالر فی بیرل پر دیکھے گئے جو 20اپریل کے بعد نچلی ترین سطح ہے۔

لندن بروکر ایکس ٹی بی کے تجزیہ کار ڈیوڈ نے کہاکہ بنیادی اشاریے کروڈ کو سپورٹ نہیں کر رہے جس کی وجہ سے رواں ہفتے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا اور نرخ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے اور اب نرخ رواں سال اپنی جون میں دیکھی گئی بلند ترین سطح سے 20 فیصد تک نیچے آ چکے ہیں، جمعہ کو دوپہر تک ڈبلیوٹی آئی کے ستمبر میں فراہمی کے لیے نرخ 34 سینٹ گھٹ کر 40.80ڈالر اور برینٹ کے 62سینٹ کی کمی سے 42.08 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے۔

Share this article

Leave a comment