ایمز ٹی وی (اسلام آباد) حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے تین ناموں پر اتفاق کرلیاہے اور ایک ہی فہرست مشترکہ طورپر سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادی گئی ہے جو پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے ،چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈتنویراحمد، طارق پرویز اور سردار رضا کے نام پر مشاورت کی گئی ،تاہم سردار رضامضبوط امیدوار ہیں اورپارلیمانی کمیٹی میں اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ ہونے کی وجہ سے سردار رضاکے منتخب ہونے کا قوی امکان ہے ۔ پانچ دسمبر سے قبل ہی نام فائنل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ سردار رضا اس وقت وفاقی شرعی عدالت میں چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور وہ اعلان کے بعد وفاقی شرعی عدالت سے اپنا استعفیٰ دے دیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈتنویراحمد، طارق پرویز اور سردار رضا کے نام پراتفاق
- 03/12/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1821 K2_VIEWS
Leave a comment