Thursday, 28 November 2024


جنوبی پنجاب کے چیمبرز نے بزنس میں پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا

ایمزٹی وی (تجارت) ایف پی سی سی آءی کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گءی۔ بزنس میں پینل کی جانب سے جاری کردہ پسریس ریلز میں دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے 10 چیمبرز اور ایسوسی ایشن کی طرف سے بزنس میں پینل کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار کی حمایت

کے اعلان کے بعد بہاولپور رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے چیمبرز نے بھی انکی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس سے میاں انجم نثار کی جیت کے قومی امکانات پیدا ہوگءے ہیں۔ بزنس میں پینل کے قاءدین گیر انتخابی مہم چلا کر 34 چیمبرز اور 72 ایسوسی ایشنز کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگءے۔ پریس ریلز کے مطابق گزشتہ روز ایسوسی ایشنز کی طرف سے بزنس میں پینل کے قائدین اور امیدواروں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں صدارتی امیدوار انجم نثار اور سندھ سے سینئرصدر وسیم الرحمن کے علاوہ بزنس کمیونٹی کے حضرات نے چیئرمین طارق سعید کی قیادت پر اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے میاں انجم نثار کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر انجم نثار جو لاہور چیمبرکے سابق صدر‘ پیاف کے چیئرمین اور ملک کے تیسرے بڑے ٹیکس گزار بھی ہیں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے کسی رہنما کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی ہے جبکہ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر مرزاعبدالرحمن کی شکایت پر اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کی بلڈنگ کی تعمیرمیں کروڑوں کے گھپلے کرنے والے قبضہ گروپ کے خلاف نیب کی انکوائری آخری مراحل میں ہے جبکہ مرزا عبدالرحمن کو تو باعزت طور پر بری بھی کردیا گیاہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک بھر کے 44میں سے 34چیمبرز اور 104میں سے 72 ایسوسی ایشنزبزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان کرچکی ہیں ۔ ہمارا مستقبل بھی ماضی کی طرح صاف شفاف ہوگا اور ہم ہمیشہ کی طرح تاجروصنعتکاروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدرزکریا عثمان نے کہا کہ بزنس مین پینل ملک بھر کے تاجروں کا نمائندہ ادارہ ہے۔ اس وقت معاشی حالات تشویشناک ہیں اور بحرانوں کے خاتمے کیلئے ہمیں طارق سعید جیسی مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔

Share this article

Leave a comment