Friday, 29 November 2024


راجہ عزیز بھٹی شہید موجودہ آرمی چیف راحیل شریف کے ماموں بھی ہیں

ایمزٹی وی(لاہور) پاک فوج کے بہادر سپوت میجر عزیز بھٹی شہید کا 93واں یوم پیدائش آج منایا گیا، اس موقع کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

پاک فوج کے نڈر سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشا ن حیدر) کا 93واں یوم پیدائش عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشا ن حیدر) چھ اگست 1923 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اکیس جنوری1948ء کو پنجاب رجمنٹ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی

چھ ستمبر1965ء کو بھارتی حملہ کے وقت میجر راجہ عزیز بھٹی لاہور سیکٹر میں کمپنی کمان کررہے تھے، دشمن کے حملوں کے باوجود میجر عزیز بھٹی اپنے جوانوں کے ساتھ اپنی پوزیشن پرڈٹے رہے اور بارہ ستمبر1965ء کو جام شہادت نوش کیا

واضح رہے کہ راجہ عزیز بھٹی شہید موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ماموں بھی ہیں

Share this article

Leave a comment