Friday, 29 November 2024


تحریک قصاص میں تحریک انصاف ، ق لیگ ، شیخ رشید بھی شامل

ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ تحریک قصاص حکومت کے خاتمے تک جاری رہے،تاہم حکومت نے اگر پھر طاقت کا استعمال کیا تو میں سامنے آجاؤں گا۔

شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف اور قصاص کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا لاہور اور اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنا جاری ہے، اس موقع پر گو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا

کہ تحریک قصاص کے 3 ادوار ہوں گے، امید ہے دوسرے اور تیسرے دور کی نوبت نہیں آئے گی، پہلے ہی دور میں حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تحریک کے پہلے حصے میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب کروں گا، حکومت نے طاقت استعمال کی تو سامنے آ جاؤں گا، اس موقع پر تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں،

دوسرا مرحلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہماری تحریک سے خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہم اپنے مطالبات منوا کے رہیں گے، میرا کنٹینر ہمیشہ تیار رہتا ہے، ضرورت پڑنے پر میدان میں آ جائے گا۔

واضح رہے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف اور قصاص کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا لاہور اور اسلام آباد میں مختلف جہگوں پر دھرنا اور احتجاج جاری ہے۔ اسلام آباد میں آبپارہ چوک پر عوامی تحریک کے مظاہرے کی قیادت شیخ رشید کررہے ہیں،جہاں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کی معروف اور مصرف روڈ مال روڈ پر بھی پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا جاری ہے،جب کہ مال روڈ آنے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، دوسری جانب تحریک انصاف اور ق لیگ کے قائدین بھی کارکنوں کے ہمراہ عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک ہیں۔

Share this article

Leave a comment