ایمزٹی وی(کراچی) ڈیم میں پانی کی سطح 300 فٹ تک جانے کا امکان ، سطح بلند ہونے سے کراچی کی ایک سال کی ضروریات پوری ہوں گی
کراچی حب ڈیم اور اس کے اطراف بارش سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ، ڈیم میں پانی کی سطح 300 فٹ تک پہنچنے کا امکان حب ڈیم اور اس کے اطراف کے پہاڑی علاقوں سے برساتی پانی حب ڈیم میں جمع ہو رہا ہے جس کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوکر 292 فٹ تک پہنچ چکی ہے ۔
واپڈا حکام نے توقع ظاہر کی ہے ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری جس کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح 300 فٹ تک ہونے کا امکان ہے ۔ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کراچی کی ایک سال کی ضروریات پوری ہوگی ۔
سرجانی ٹائون ، اورنگی ٹائون ، بلدیہ ٹائون اور کیماڑی کی پانی کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی