Friday, 29 November 2024


دبئی ایئرپورٹ پر دنیا کی سب سے بڑی عمارت  چاکلیٹ سے تیار-

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

دبئی میں قائم برج الخلیفہ کو دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز  حاصل تھا لیکن اب اس شہر نے ایک اور بلند عمارت کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ پر دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ کا چاکلیٹ سے تیار کیا گیا نمونہ نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا ہے جو چاکلیٹ کے دیوانوں کو بے قرار کرنے کیلئے کافی ہے- اس کی لمبائی 44اعشاریہ2فٹ ہے اور یہ چاکلیٹ سے بنی دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہے جو اینڈریو فاروگیا نامی بیکرنے تیار کی ہے جس میں 4200کلوگرام چاکلیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔چاکلیٹ سے بنی یہ دنیا کی بلند ترین عمارت 1050گھنٹوں میں تیار ہوئی ہے جو کہ دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3پر 15روز کیلئے نمائش کی غرض سے رکھی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment