Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


آسٹن : آسٹن یونیورسٹی کی لیبارٹری میں رکھے دماغ پر اسرار طور پر لاپتہ

ایمزٹی وی فارن ڈٰسک

آسٹن یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن کی ایک لیبارٹری میں محفوظ کیے گئے 100 دماغ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ گمشدہ دماغوں میں سے ایک دماغ مبینہ طور پرسابق امریکی میرین چارلس وائٹ مین کا تھا، جس نے یکم اگست 1966ء کی دوپہریونیورسٹی آف ٹیکساس میں فائرنگ کر کے 16 افراد کو قتل کیا جبکہ 32 کو زخمی کردیا تھا۔ ٹیکساس یونیورسٹی میں سائیکالوجی کے پروفیسراور لیبارٹری کے منتظم ٹم شارلٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ کوئی ان کے دماغوں کو لے گیا ہے، تاہم اس بارے میں یقین سے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ایک اور پروفیسر لارنس کورمیک کے مطابق اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ انڈرگریجویٹ اسٹوڈنٹس ان دماغوں کو مزاق کے طورپر لے گئے ہو۔ آسٹن اسٹیٹ ہسپتال نے یہ دماغ 28 سال قبل 'عارضی تحویل' کے معاہدے کے تحت یونورسٹی میں منتقل کیے تھے۔ پروفیسر شارلٹ کے مطابق سائیکالوجی لیب میں صرف 100 دماغ محفوظ رکھنے کی جگہ ہے، یہی وجہ ہے کہ بقایا دماغوں کو یونیورسٹی کی بیسمنٹ میں واقع اینیمل ریسورس سینٹرمیں منتقل کردیا گیا تھا ۔

Share this article

Leave a comment