Friday, 29 November 2024


یومِ آزادی انوکھے انداز میں منانے کی تیاری

ایمزٹی وی(بزنس)موبی لنک کے تعاون سے دراز گروپ (ای کامرس لیڈر دراز Daraz.pk اور کیمو Kaymu.pk ) کی جانب سے مشترکہ طور پر یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے مناتے ہوئے اپنے صارفین لیے ایک بڑے سرپرائز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے ممتاز آن لائن پورٹلز نے اعلان کیا ہے کہ آج رات سے اپنی ہرکیٹگری میں شامل تمام ریٹیل مصنوعات پر غیر معمولی ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا۔ اس اہم موقع پر پاکستانی عوام قومی ترانہ اور ملی نغمے گنگناتے ہوئے ہوئے ریٹیل ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

اب جبکہ تمام پاکستانی اخوت اور اتحاد کے تحت اس اہم موقع پر ایک ہوگئے ہیں تو پہلی مرتبہ دراز (Daraz.pk) اور کیمو(Kaymu.pk) نے بھی یک جاں ہوکر اس اہم ایونٹ کا انعقاد کیا اور اتحاد کا یہ ایک بہتر طریقہ ہے۔ اس اہم سیل کا مقصد مؤثر ہیش ٹیگ

#HumPakistani کے نام سے یومِ پاکستان کو بہتر انداز میں منانا ہے۔ اس کے تحت صارفین 1947 کے نام سے یومِ آذادی سے ایک روز قبل اور یومَ آزادی کے پورے دن زبردست رعایت اور ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکیں گے۔ موبی لِنک اور جاز ایکس کی خصوصی سرپرائز آفرز کے علاوہ دراز پی کے (Daraz.pk) پر الیکٹرانک اور فیشن آئیٹمز پر 70 فیصد تک کا حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ اور کیمو (Kaymu.pk) پر تمام مصنوعات پر 19 فیصد سے لے کر 47 فیصد تک کی رعایت دی جارہی ہے۔

یومِ آزادی کے پرمسرت دن پر مثبت پیغامات دیتے ہوئے دراز گروپ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ جس میں پاکستان کے انوکھے گوشے دکھا کر ہر ایک کے دل کے تار چھیڑے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دراز(Daraz.pk) ایک سوشل میڈیا مقابلہ بھی منعقد کروارہا ہے جس میں تمام پاکستانی پاکستان کے متعلق اپنی سب سے ذیادہ محبوب شے کی تصویر #HumPakistani کے ہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ کرکے زبردست انعامات جیت سکتے ہیں۔

دراز گروپ کے سی ای او ڈاکٹر جوناتھن ڈوور کہتے ہیں پاکستان دنیا کے ان چند ممالک کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے۔ اس خوبصورت ملک میں جشن منانے اور فخر کرنے اور سیل کی ایک بڑی ایونٹ منعقد کرنے کی لاتعداد وجوہات ہیں۔ اس موقع پر ہم غیرمعمولی طور پر پرجوش ہیں کہ پہلی مرتبہ دراز (Daraz.pk) اور کیمو (Kaymu.pk) ایک ساتھ اس مہم میں شریک ہیں کیونکہ جب قوم اتحاد کا مظاہرہ کررہی ہے تو کیوں نہ ہم بھی ایک ہوکر قوم کو زبردست رعایت اور حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ فراہم کریں۔

Share this article

Leave a comment