ایمزٹی وی(جہلم) عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد قتل کیس میں نامزد ملزم چوہدری شکیل کی درخواست ضمانت منسوخ کردی۔
جہلم میں مقامی عدالت نے سامعہ قتل کیس میں نامزد ملزم چوہدری شکیل کی درخواست ضمانت منسوخ کردی ہے۔ عدالت نے پولیس کو ملزم کو فوری گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سامعہ قتل کیس میں مقتولہ کے والد، سابق شوہر اور کزن کو شامل تفتیش
دوسری جانب ایس ایچ او منگلا عقیل عباس کا کہنا ہے کہ ملزم شکیل ہمارے پاس نہیں ہے، شکیل کے وکلاء اپنے موکل کی بازیابی کے لئے تھانہ منگلا میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سامعہ کے والد چوہدری شاہد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، انھیں ریمانڈ کے لئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا