Friday, 29 November 2024


فیس بک پرپوسٹس کرنے سے احتیات کریں

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)کیا آپ فیس بک پر ورزش کے معمولات کو پوسٹ کرنے کے عادی ہیں ؟ یا آپ کا کوئی دوست ایسا کرتا ہے ہوسکتا ہے کہ کسی کی چند میل جوگنگ کی پوسٹ آپ کے اندر بھی ایسا کرنے کا حوصلہ جگائے یا مزاج برہم کردے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس عادت کے حامل افراد ذہنی پیچیدگیوں کا شکار ہوتے ہیں کم از کم برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں تو یہی دعویٰ کیا گیا ہے۔

برونیل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنی جسمانی سرگرمیوں کو پوسٹ کرنے کے عادی ہوتے ہیں وہ خود پسند یا خود غرض ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ایسی پوسٹس کا بنیادی مقصد دوسروں کے سامنے اپنی بڑائی کو جتانا ہوتا ہے اور حیران کن طور پر دیگر پوسٹس کے مقابلے میں انہیں لائیکس بھی زیادہ ملتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ خود پسند افراد اکثر اپنی کامیابیوں کی تشہیر کرتے ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی حس کو تسکین مل سکے اور فیس بک فرینڈز پر اپنی برتری جتائی جاسکے۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی پوسٹس پر بہت زیادہ لائیکس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر ایک انہیں پسند بھی کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یقیناً ایسی پوسٹس کو لائیکس اور کمنٹس ملتے ہیں تاہم لوگ دل کے اندر اس طرح کے خود پسندانہ طرز عمل کو ناپسند کرتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment