Friday, 29 November 2024


ایک انوکھا اسٹیکر نما ٹچ پیڈ تیار

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)مستقبل میں آلات اور فون کو ہم پہن کر اپنے وجود کا حصہ بناسکیں گے اور اس ضمن میں جسم پر چپکنے والا اسٹیکر نما ٹچ پیڈ تیار کرلیا گیا ہے جس سے نہ صرف گیم کھیلا جاسکتا ہے بلکہ گٹار پیانو بھی بجایا جاسکتا ہے۔

اس سلسلے میں ایک اسٹیکر پر گیم پیڈ چسپاں کرکے اس سے اینگری برڈ گیم کھیلا گیا ہے اور اس کےعلاوہ بازو پر نصب الیکٹرانک پٹی سے آپ پیانو بھی بجاسکتے ہیں ۔ ایپل واچ کے بعد لچکدار اسکرین پر مبنی آلات ، فونز اور گیم کنٹرولر پر زبردرست تحقیق ہورہی ہے۔

اس ضمن میں ایک لچکدار ٹچ پیڈ بنایا گیا ہے جو بازو پر چپکایا جاسکتا ہے اور اس سے اینگری برڈ گیم کھیلا گیا۔ اتنے پتلے اور مؤثر ٹچ پیڈ کےلیے خصوصی ٹیکنالوجی درکار ہوتی ہے جو کاربن نینو ٹیوبس اور نینو تاروں کی صورت میں تیار کی جارہی ہے لیکن ان میں ضروری لچک نہیں ہوتی۔

لیکن اب سیئول نیشنل یونیورسٹی نے ہائیڈروجل سے ایک شفاف ٹچ پیڈ بنایا ہے جو پلاسٹک شیٹ کی طرح نظر آتا ہے اس میں کنڈکٹر کے لیے لیتھیئم نمک استعمال کیا گیا ہے۔ ہائیڈروجل کو پہلے زخم بھرنے اور آپریشن میں استعمال کیا جارہا ہے اور اسے باآسانی جلد پر لگایا جاسکتا ہے۔

اس ایجاد سے کمپیوٹر گیمز اور کمپیوٹر پر مصوری کا کام بھی کیا جاسکتا ہے۔ جب ہائیڈرجل سے بنے پیڈ کو چھوا جاتا ہے تو اس کے نیچے الیکٹرک سگنل عین وہی کام کرتے ہیں جو کمپیوٹر کیز دباتے وقت رونما ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ربڑ کی طرح کھچ جانے والے یہ اسٹیکر ہر صورت میں ڈھل سکتے ہیں اور اپنی اصل جسامت سے کئی گنا بڑھے ہوسکتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment