Friday, 29 November 2024


امریکی ریاست میں سیلاب کی تباہی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی ریاست لوزیانہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 ہزار کو نقل مکانی کرنا پڑی ۔ لوزیانہ کے جنوبی علاقے میں ہونے والی بیس انچ بارش نے کئی علاقوں کو ڈبو دیا ۔ پانی دریا کے کناروں سے باہر نکل آیا ۔ مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بیس ہزار کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ۔ متاثرہ افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہیلی کاپٹر سروے میں سڑکوں ، جنگلات ، رہائشی علاقوں کو پانی میں ڈوبا دیکھا جاسکتا ہے ۔ بارش اور سیلاب کی وجہ سے چالیس ہزار گھروں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔

Share this article

Leave a comment