Friday, 29 November 2024


جرمنی میں ریٹائرمنٹ کی عمر 69 سال مقرر کرنےکی تجویز

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) جرمنی کے وفاقی بینک نے ریٹائرمنٹ کی عمر کو انہترسال تک کرنے کی تجویز پیش کی ہےاور کہا ہے کہ حکومت کو 2060تک ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور کرنا چاہیے.

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے وفاقی بینک کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز منظور کر لی جاتی ہے تو ملک میں عمررسیدہ افراد کو 69 سال کی عمر تک ملازمت کرنا ہوگی.

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ دوسری صورت میں ملک کو پینشن کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے. بینک کا کہنا ہے کہ ریاست کا پینشن کا نظام فی الحال بہتر ہے لیکن آنے والی دہائیوں میں اس پر دباؤ ہو سکتا ہے.

وفاقی بینک کا کہنا ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد پیدا ہونے والی نسل کے ریٹائر ہوجانے کے بعد اس کی جگہ لینے والے نوجوان ملازمین کی تعداد بہت کم ہوگی. بینک کا ماننا ہے کہ سنہ 2050 سے یہ اضافہ جرمنی حکومت کے لیے سرکاری پینشنوں کے اوسط آمدن کے کم از کم 43 فیصد کے ہدف کی سطح کو قائم رکھنے کے لیے ناکافی ہوگا لہذا وہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو 69 سال تک بڑھانے کی تجویز پیش کرتا ہے.

دوسری جانب جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کی عمر 67 کے حامی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ’ 67 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ جرمنی کی آبادیاتی ترقی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے موزوں اور ضروری اقدام ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں سنہ 2030 تک ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال مقرر کر دی جائے گی.

Share this article

Leave a comment