Saturday, 30 November 2024


بھارتی وزیرخزانہ کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

  • ایمزٹی وی(اسلام آباد)بھارت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلے نے اسلام آباد میں منعقدہ سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکرٹری اکنامک افیئرز شکتی کانتا داس ان کی جگہ کانفرنس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ سارک وزرائے خزانہ کانفرنس 25 اور 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کا منفی رویہ بھی خبروں کی زینت بنا رہا جو وزرائے داخلہ کانفرنس ادھوری چھوڑ کر واپس اپنے ملک چلے گئے تھے

     
     
 
 
 

Share this article

Leave a comment