Friday, 29 November 2024


سامعہ کے سابق شوہر کا بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف

ایمزٹی وی(جہلم) عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد قتل کیس میں مقتولہ کے سابق شوہر چوہدری شکیل اور والد چوہدری شاہد کو مزید 5، 5 روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

پولیس نے سامعہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان چودھری شکیل اور چودھری شاہد کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج سول جج کی عدالت میں پیش کیا اور مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 22 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ سامعہ کے سابق شوہر چوہدری شکیل اور والد چوہدری شاہد نے پولیس تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے منصوبہ بندی کے ذریعے سامعہ کا قتل کیا

Share this article

Leave a comment