ایمزٹی وی(تونسہ) ڈیرہ غازیخان کے علاقے تونسہ شریف میں پی پی 240 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، حلقے میں 16 امیدوار مدمقابل ہیں۔
تونسہ شریف میں پی پی 240 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 4 سو 10 ہے جبکہ ن لیگ کے ممتاز عزیز قیصرانی اور پی ٹی آئی کے حمایت یاقتہ آزاد امیدوار داود سلیمانی سمیت 16 امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
ضمنی الیکشن کیلئے قائم کیے گئے 128 پولنگ اسٹیشن میں سے 42 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
ن لیگ کی شمعونہ قیصرانی کی نااہلی کے بعد سیٹ خالی ہوئی تھی۔ تمام پولنگ اسٹیشز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
تاہم پولنگ اسٹیشن نمبر 99 پر ووٹرز دیکھا کر ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں جبکہ پرائمری سکول جٹ والا میں بھی پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا