Friday, 29 November 2024


دبئی میں تاج محل تیار

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) دبئی میں موجود لیگولینڈ میں محبت کی علامت تاج محل کا ماڈل لاکھوں لیگوبرکس کی مدد سے تیار کیا گیا، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

mahal

دبئی تجارتی و تفریحی سرگرمیوں میں دنیا بھر کے شہروں میں اہمیت کا حامل ہیں، یہاں سارا سال سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہیں، جس کے باعث دبئی میں نہ صرف جدید ترین سہولیات دستیاب ہیں بلکہ انوکھی عمارتیں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔

taj

لیگولینڈ دبئی میں بھارتی یوم آزادی کے موقع پر تاج محل کے ماڈل کی رونمائی کی گئی، تاج عربیہ نامی ہوٹل کی عمارت ہو بہو تاج محل کی نقل ہے، تاج محل کے اس ماڈل کو دو لاکھ اسی ہزار سے زائد انیٹوں سے تیار کیا گیا ہے، جس کا وزن 645.9کلو گرام ہے، اس محل کی تعمیر میں 2،019 گھنٹے لگے۔taj 5

تاج عریبیہ کی ایک منفرد خوبی یہ ہے کہ مخصوص روشنیوں کے استعمال سے رات کے وقت یہ چاندنی میں نہایا نظر آئے گا، 350 کمروں پر مشتمل 20 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر سفید سنگِ مرمر سے تیار کرکے شیشوں سے مزین کیا گیا ہے۔ تاج محل کو دنیا بھر میں محبت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ یہ دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک ہے۔

تین سو ساٹھ سال قبل مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی ملکہ کی موت کے بعد اس کی یاد میں بنوایا تھا، مغل شہنشاہ شاہ جہاں کو اس محل کی تعمیر میں 22سال لگے تھے۔

taj 2

واضح رہے کہ دبئی میں موجود اس لیگو لینڈ کا رواں سال اکتوبر میں باقاعدہ آغاز کیا جائیگا، جس میں تقریباً15 ہزار شاہکار 60ملین لیگو برکس کی مدد سے تیار کرکے رونمائی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

Share this article

Leave a comment