Thursday, 28 November 2024


نواز شریف افغان صدر اشرف غنی  کی اصلاحات کے پروگرام کی حمایت کریں گے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

وزیراعظم نواز شریف نے لندن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور افغانستان ایک پرامن، مستحکم، اور خوشحال افغانستان کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مصروف عمل ہیں۔

 وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ افغان صدر اشرف غنی کی اصلاحات کے پروگرام کی حمایت کریں گے۔

 وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف’مشترکہ دشمن‘ کے طور لڑیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ افغانستان نے گذشتہ 13 سال کے دوران اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔

انھوں نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ  کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم افغان حکومت کی مستقبل کے لائحہ عمل اور ملک میں جمہوریت کی مضبوطی، اچھی طرز حکومت، قانون کی عمل داری سمیت اصلاحات کے پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے افغان حکومت کی جانب سے (طالبان) بات چیت کرنے کے اعلان اور اختلافات کو سیاسی انداز سے حل کے ارادے کو خوش آئند قرار دیا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

افغان صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ’ماضی خود کو نہیں دھرائے گا ، ہم نے ماضی کو شکست دے دی ہے ہم مستقبل کا اعتماد اور مکمل یکجہتی کے ساتھ سامنا کریں گے۔‘

۔

Share this article

Leave a comment