Thursday, 28 November 2024


کراچی اسٹاک ایکسچینج، بروکرز کے خلاف آن لائن شکایت کیلئے سی ایم ایس متعارف

ایمزٹی وی (تجارت) کراچی اسٹاک ایکسچینج نے بروکرز اور ٹی آر ای (TRE) سرٹیفیکٹ ہولڈرز کے خلاف آن لائن شکایت درج کرانے کیلئے کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم (CMS) متعارف کرا دیا ہے۔ اب تمام انوسٹرز برورکز اور انکے ایجنٹس کے خلاف شکایت اور کلیم داخل کر سکیں گے۔ سی ایم ایس سے انوسٹرز کو ریگولیٹرز تک بروقت اپنی شکایت کی سہولت حاصل ہو جائیگی۔ کے ایس ای انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ابتداء میں آن لائن شکایت درج کرانے کی سہولت صرف انوسٹرز کو ہوگی تاہم دوسرے مرحلے میں اس سہولت کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا جلد ہی دوسرے مرحلے میں دیگر آپشن بھی دے دیئے جائیںگے۔ انتظامیہ نے انوسٹرز سے کہا ہے کہ وہ اپنی شکایات ثبوت کے ساتھ جمع کرا ئیں ان ثبوت کی ہارڈ کاپی 5 روز کے اندر متعلقہ حکام تک پہنچانا ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق غلط شکایت درج کرانے والوں کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی کی جائیگی ۔

Share this article

Leave a comment