Thursday, 28 November 2024


خام تیل کی قیمتوں میںکمی، درآمد ی بلوں پر بچت ہوگی  

ایمزٹی وی (تجارت) خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سب حکومت کو بجلی کی پیدوار میں سالانہ 100 ارب روپے تک کی بچت ہوگی جبکہ تیل کے درآمد ی بلوں پر بھی کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ کے ایس بی سیکیورٹی کی جاری ریسرچ رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کی پیدواری اخراجات میں کمی ہوگی جس سے حکومت کو سالانہ 100 ارب روپے تک کی بچت ہوگی جس سے بجلی مزید مہنگی ہونے کی تلوار سے عوام کو نجات ملے گی وہی اسکی فی یونٹ قیمتوں میں کمی بھی متوقع ہے اسکے علاوہ حکومت کو تیل درآمد کے بلوں پر بھی 90 کڑوڑ ڈالر کی بچت ہوگی جس سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوسکے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی 60 ارب روپے تک کمی ہوگی جبکہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے سبب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید آدھا فیصد کمی ہونے کا امکان ہے جس سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا ۔

Share this article

Leave a comment