Friday, 29 November 2024


بھارتی عوام غربت کی شکار مودی کا مہنگا ترین لباس

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مشہور سوٹ جسے چار کروڑ 31 لاکھ 31 ہزار 3 سو 11 روپے میں نیلام کیا گیا تھا اسے دنیا کا سب سے مہنگا ترین سوٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ اسے گنز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ بک نے سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ سوٹ تقریباً دس لاکھ بھارتی روپے میں تیار کیا گیا تھا جسے بھارتی وزیراعظم کے مداح اور تاجر رامیش کمار کی طرف سے انہیں تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ اس سوٹ کو ہیروں کے کاروبار سے وابستہ تاجر لال جی بھائی پاٹل نے خریدا۔ مودی نے جنوری 2015 میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملتے وقت یہ سوٹ پہن رکھا تھا۔ اس سوٹ پر باریک لائنوں کی صورت میں نریندر مودی کا نام بھی لکھا ہوا تھا۔

Share this article

Leave a comment