Friday, 29 November 2024


سیلفی انسانی زندگی کے لئے جان لیوا بن گیا

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ) کاغان کے دریائے کنہار کے کنارے ایک خاندان سیر کے لیے آیا تھا کہ ایک نوجوان سیلفی لینے کے لیے ایک پہاڑی پر چڑھ گیا، سیلفی کے دوران اس کا پیر پھسلا اور وہ دریا میں جاگرا۔ نوجوان کو گرتا دیکھ کر اس کی رشتے دار نے اسے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگادی۔ خاتون نوجوان کو نہ بچاسکی اور خود بھی ڈوب گئی۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 3 گھنٹے کے بعد 5 کلومیٹر دور سے لاشیں نکالیں۔ نوجوان کی شناخت سہیل جب کہ خاتون کی شناخت راشدہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق ملتان سے تھا اور وہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کو آئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی دریائے کنہار میں سیلفی کے شوق نے 3 افراد کی جان لے لی تھی جب ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ صفیہ سیلفی لیتے ہوئے دریائے کنہار میں گر گئی تھی اور اسے بچانے کے لئے اس کے والد ڈاکٹر آصف اور والدہ ڈاکٹر شازیہ نے بھی دریا میں چھلانگ لگادی اور تینوں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Share this article

Leave a comment