ایمز ٹی وی (چمن) پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر چمن میں ایک آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گولہ اور بارود بر آمد کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر چمن کے قریب ’’انٹیلی جنس کی بنیاد پرآپریشن‘‘ کیا گیا جب کہ چمن میں ہی ’’کامبنگ آپریشن‘‘ بھی کیا گیا دونوں آپریشن کے نتیجے میں 8 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتارہونے والے افراد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ اور بارود سمیت دیسی ساختہ تیار بارودی سرنگیں ، دھماکہ خیز مواد ، راکٹ اور ڈیٹونیٹر بر آمد ہوئے ہیں۔ خیال رہے کوئٹہ کے سول اسپتال میں خود کش حملے میں 80 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں اوراُن کے سہولت کاروں کا قلع و قمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ہدایات پرملک بھرمیں کامبنگ آپریشن کا دائرہ کار اور رفتار بڑھا تے ہوئے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن اور قومبنگ آپریشن ملک کے کئی حصوں میں جاری ہے جس کے دوران کئی دہشت گرد گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ بارود پکڑا گیا۔
پاک فوج کا پاک افغان بارڈر پر چمن میں بڑا آپریشن
- 25/08/2016
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1428 K2_VIEWS
Leave a comment