Friday, 29 November 2024


ای سی جی کرنے کا نیا طریقہ

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی)ایپل کمپنی نے آئی رِنگ کے بعد ایک اہم ایجاد کا پیٹنٹ حاصل کیا ہے یہ گھڑی نما ایک کڑا ہے جس کے ذریعے لوگوں کی ای سی جی (الیکٹروکارڈیوگرام) کو نوٹ کرکے ان کے دل کی کیفیت معلوم کی جاسکے گی۔

ای سی جی دل کی کیفیت معلوم کرنے کا ایک طریقہ ہے جس میں سینے اور ہاتھ پیروں پر الیکٹروڈ لگا کر دل کی برقی سگنل کی کیفیت کو نوٹ کیا جاتا ہے۔ ایپل کی جانب سے اس ایجاد کو اب تک کوئی نام نہیں دیا گیا ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ کوئی گھڑی ہوگی یا چھلا نما کوئی بینڈ ہوگا، مگر اس کا مقصد دل پر نظر رکھنا ہے۔

پیٹنٹ کے مطابق ایپل اس آلے کو فی الحال ’’اینرولمنٹ پروسیس‘‘ سے گزاررہا ہے جس میں جسم کے مختلف حصوں کی ریڈنگ اور معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ اس کی روشنی میں آلے کو مزید بہتر اور حساس بنایا جاسکے گا کیونکہ یہ دل کا معاملہ ہے۔ تصاویر کے مطابق شاید اسے انگلی یا پھر کلائی پر پہنا جاسکے گا۔ پیٹنٹ تصاویر میں آلے کے ساتھ 3 مختلف الیکٹروڈ جسم کے مختلف حصوں پر دکھائے گئے ہیں۔ ایپل کے مطابق یہ غیر روایتی ای سی جی آلہ ثابت ہوگا۔ اپنی تکمیل کے بعد یہ جسم سے 6 طرح کی ریڈنگ حاصل کرسکے گا خیال ہے کہ 2017 کی وسط تک یہ پراڈکٹ فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment