Friday, 29 November 2024


غار میں واقع 100 افراد کا گاؤں

چین کے صوبہ چنگ ژو میں واقع شونگ ڈونگ گاؤں ایک منفرد اور انوکھی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ گاؤں ایک غار کے اندر واقع ہے۔ سطح سمندر سے 6000 فٹ بلندی پر واقع اس گاؤں تک پہنچنے کے لیے پہاڑوں پر ایک گھنٹے کی ہائیکنگ کرنی پڑتی ہے۔ اس غار کے اندر ایک اسکول اور ایک باسکٹ بال کورٹ بھی ہے۔
02
 
تاہم 2008 میں حکومت نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ ’چین غار میں رہنے والوں کا معاشرہ نہیں‘ گاؤں کا واحد اسکول بند کردیا۔ اب گاؤں کے بچے ہر روز 2 گھنٹہ کی مسافت پر واقع ایک دوسرے اسکول میں جاتے ہیں۔
03
 
یہاں رہنے والے افراد کی تعداد 100 ہے۔ گاؤں والے ہفتہ کے ایک دن مل کر بازار جاتے ہیں جو یہاں سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور ضرورت کا سامان لے کر واپس آ جاتے ہیں۔
06
 
گاؤں والوں کے مطالبہ پر حکومت نے انہیں ترقی یافتہ دنیا سے جوڑنے کے لیے سڑکیں بھی بنا کر دے دی ہیں۔ گاؤں میں ٹیلی وژن اور اخبار کی سہولت موجود ہے تاہم گاؤں والے باقی دنیا سے بے خبر ہی نظر آتے ہیں۔
 
01
کئی گاؤں والے اپنی رہائش چھوڑ کر ترقی یافتہ شہروں میں جا کر بس چکے ہیں تاہم اب بھی لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آباد ہے۔ کئی نوجوان بھی تعلیم کی غرض سے شہروں میں جا کر رہ رہے ہیں البتہ وہ ہفتہ کے اختتام پر اپنے گھر والوں سے ملنے کے لیے یہاں ضرور آتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment