Friday, 29 November 2024


یوسین بولٹ نے برطانوی شہزادےکا چیلنج قبول کر لیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے برطانوی شہزادے ہیری کا دوڑنے کا چیلنج قبول کرلیا ہے اور مقابلے کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔

شہزادے ہیری نے دو روز قبل دنیا کے تیز ترین انسان کی سالگرہ پر ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے ریو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر یوسین بولٹ کو مبارکباد پیش کی اور انہیں عظیم ایتھلیٹ قرار دیا اور ساتھ ساتھ ایک بار پھر ٹریک پر مقابلے کی پیشکش کی، یوسین بولٹ نے اس چیلنج کو قبول کرلیا ہے اور جمیکا سے لندن پہنچ گئے ہیں۔

ٹوئٹ میں شہزادہ ہیری نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزادہ ہیری اور یوسین بولٹ ایک ساتھ بھاگ رہے ہیں اور ہیری انہیں شکست دے رہے ہیں، ہیری کے ٹویٹر پر چیلنج پر ہزاروں لوگوں نے اسے پسند کیا۔

یاد رہے کہ چار سال قبل بھی شہزادے ہیری نے ٹریک پر یوسین بولٹ کو تیس میٹر دوڑنے کا چیلنج کیا تھا لیکن ریس شروع ہونے پہلے ہی ہیری نے دوڑ لگا دی تھی جس پر دیکھنے والوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی تھی۔

اب دیکھنا ہے کہ اس مرتبہ ہنری یوسین سے جیتنے کے لیے کیا ترکیب لڑاتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment