Friday, 29 November 2024


کتا انسانوں پر سبقت لے گیا۔ ۔ مئیر بن گیا


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست مینی سوٹا میں جمہوری تاریخ کا حیرت انگیز ترین واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کتا انسانوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے کورمورینٹ نامی قصبے کا مئیر بن گیا ہے۔

1

ڈیوک نامی یہ نو سالہ کتا شاید امریکہ کا سب سے مقبول سیاستدان ہے جبھی تو کورمورینٹ نامی قصبے کا تیسری بار میئر منتخب ہوا ہے۔

2


ڈیوک کی مالکن ڈیوڈ رک نے مقامی امریکی چینل کو بتایا کہ ڈیوک کے مدمقابل کو صرف ایک ووٹ ملا ہے جو کہ اس کی گرل فرینڈ ہے اور اس کا نامی لیزی ہے ۔

6

حالانکہ یہ بات انتہائی اچھنبے کی ہے تاہم ڈیوک امریکہ میں کسی سیاسی عہدے پر منتخب ہونے والا پہلا جانور نہیں ہے بلکہ اس سے قبل ایک بلی ‘ گائے‘ شراب پینے کی شوقین بکری اور دو اور کتے سیاسی عہدوں پر منتخب ہوچکے ہیں۔

Share this article

Leave a comment