Friday, 29 November 2024


امریکا کے صدارتی انتخابات میں سائبر حملوں کا خطرہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں روس یادیگر ملکوں کی جانب سے خلل ڈالنے کے خطرات کے پیش نظر اقدامات پرغور کیا جارہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ مقامی اور ریاستی سطح پر ووٹنگ سسٹم کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس نے مطلع کیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے سائبر حملوں میں دو ریاستوں ایرزونا اور الی نوائے کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

حکام اور سائبر سیکورٹی ماہرین کے مطابق روسی ہیکرز ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی پرحالیہ سائبر حملوں میں ملوث ہیں ۔

جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ چینی صدر سے آئندہ ملاقات میں باراک اوباما سائبر سیکورٹی پر بھی بات کریں گے۔

Share this article

Leave a comment