Friday, 29 November 2024


لیبیا میں ہزاروں تارکینِ وطن کو بچا لیا گیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اٹلی کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ایک بڑی کارروائی کے دوران 40 ریسکیو آپریشنز میں لیبیا میں کم سے کم 6,500 تارکینِ وطن کو بچا لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق لیبیا کی بندرگاہ سبراتھا سے 20 کلو میٹرکے فاصلے پرکیے گئےریسکیو آپریشنز میں اٹلی کے علاوہ یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرانٹیکس،غیر سرکاری تنظیموں پرو ایکٹو اوپن آرمز اور میدساں سان فرنتیر کی کشتیوں نے حصہ لیا.

تارکینِ وطن کو بحری سفر کے نا قابل کشیتوں میں ضرورت سے زیادہ افراد کو لیبیا کی بندرگاہ سبراتھا سے روانہ کیا گیا تھا.

یاد رہے کہ گذشتہ برس یورپ میں بھی تقریبا دس لاکھ پناہ گزین داخل ہوئے جس سے دوسری عالمی جنگ کے بعد اس نوعیت کا بحران پیدا ہوا. اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ 2015 کے دوران دس لاکھ سے زائد تارکینِ وطن سمندر عبور کر کے یورپ میں داخل ہوئے ہیں.

ادارے کے مطابق ساڑھے آٹھ لاکھ تارکینِ وطن ترکی سے یونان میں داخل ہوئے جبکہ ڈیڑھ لاکھ افراد لیبیا سے بحیرۂ روم عبور کر کے اٹلی پہنچے.

واضح رہےکہ 2014 کے مقابلے میں سمندر کے راستے یورپ آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 2014 میں محض 216000 افراد سمندر کے راستے یورپ آئے تھے.

Share this article

Leave a comment