Friday, 29 November 2024


نیا غلافِ کعبہ تیار

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا گیا ہے جو 9ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا، غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل نمازِ فجر کے فوراً بعد شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حج کے موقع پر ہر سال کی طرح اس بار بھی 9 ذوالحج کو خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جائے گا ، نیا غلافِ کعبہ ’کسوہ ‘ تیار کرلیا گیا ہے، اس کی تیاری میں 700کلوگرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے 120کلوگرام دھاگے استعمال کئے گئے ہیں۔ یہ47حصّوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر حصہ 14میٹر لمبا اور 101سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔

حسب روایت پُرانے غلاف کعبہ کے حصے بیرونی ممالک سے آنے والے سربراہان مملکت اور معززین کو بطور تحفہ تقسیم کر دیے جاتے ہیں۔

kaaba 12

غلاف کی تبدیلی کا عمل چھ گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے اور تاریخی اعتبار سے کعبۃ اللہ پر سب سے پہلا غلاف اس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد حضرت اسماعیل علیہ السلام نے چڑھایا تھا۔

kaaba 11

اس سے قبل حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ہر سال کی طرح حج کے ایام کی آمد پر غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا کر دیا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر کرنے کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔

Share this article

Leave a comment