Friday, 29 November 2024


معمر ترین ترین طوطا83سال کی عمر میں چل بسا


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی چڑیا گھر میں موجود دنیا کامعمر ترین ترین طوطا83سال کی عمر میں دنیا سے چل بسا۔

2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق1933میں آسڑیلیا کیتارونگاچڑیا گھر میں پیدا ہونے والا یہ گلابی اور سفید رنگ کا یہ طوطا 1934امریکی چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا اور گزشتہ کئی دہائیوں سے چڑیا گھر میں موجود تھا۔

3

کوکی نامی اس طوطے کی طبیعت کچھ روزسے ناساز تھی جس کے باعث اس نے اچانک کھانا پینا بھی چھوڑدیاتھا تاہم گزشتہ روز سوتے میں ہی ککی کی موت واقع ہو گئی۔

1

ککی دنیا کا معمر ترین طوطا تھا جبکہ ماہرین کے مطابق عام طور پر اس نسل کے طوطے40سال سے100سال تک عمر پاتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment