Friday, 29 November 2024


کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا، جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس دو سو چوہتر پوائنٹس کمی سے انتالیس ہزار چار سو چونسٹھ پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں سیمنٹ کمپنی کی جانب سے اپنے آپریشن کو وسعت دینے کی خبر نے اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کیئے اور سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت کو خریداری پر ترجیح دی۔ جس کے باعث سیشن کے اختتام تک ہندریڈ انڈیکس دو سو چوہتر پوائنٹس کی کمی سے انتالیس ہزار چار سو چونسٹھ پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ ٹریڈنگ والیوم پینتیس کروڑ اکتیس لاکھ شیئرز سے زائد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر تین سو اڑتیس کے کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

Share this article

Leave a comment