Friday, 29 November 2024


پاک ایران بینکنگ روابط بحال کرنے کی جلد منظوری کا امکان

ایمز ٹی وی ( تجارت) کابینہ کی جانب سے پاک ایران بینکنگ روابط بحال کرنے کی جلد منظوری کا امکان ۔ وفاقی وزیر تجارت کا کہنا ہے دونوں ممالک کو تاجروں کے لئے ویزا کی شرط ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایرانی سفیر مہدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ کابینہ کی جانب سے پاک ایران بینکنگ روابط بحال کرنے کی جلد منظوری کا امکان ہے جس کے باعث باہمی تجارت میں مزید اضافہ ہو گا ۔ کئی اشیاء کی ڈیوٹی فری تجارت کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر جلد بات چیت شروع ہو جائے گی ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کے لئے ویزا کی شرط ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

Share this article

Leave a comment