Friday, 29 November 2024


ڈونٹ برید کا پہلا نمبر برقرار

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) چوروں کے گینگ کا باکس آفس پر قبضہ برقرار ہے، دل دہلاتی کہانی پر مبنی ہالی وڈ فلم’ڈونٹ برید‘چوروں کے ایک گینگ کے بارے میں ہے، جس میں2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے ۔

یہ گروہ ایک نابینا دولت مند شخص کو لوٹنے کا منصوبہ بناتے ہیں، لیکن گھر میں چوری کے دوران چاروں اس نابینا کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں، پھر وہی نابینا ان کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردیتا ہے ۔

سنسی خیزی سے بھرپور اس فلم نے اس ہفتے مزید ایک ارب 63 کروڑ روپے کمائے ۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم’سوسائڈ اسکواڈ‘نے اس ہفتے مزید ایک ارب 42کروڑ روپے کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی ۔

سوسائڈ اسکواڈ کی کہانی ایک خفیہ سرکاری ایجنسی کے بارے میں ہے جس میں خطرناک قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ یہ اسکواڈ مشن کے لیے ایجنسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں اور پھر شروع ہوتا ایکشن کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ۔

ننھے ٹارزن اور دیوہیکل ڈریگن کی انوکھی دوستی پر مبنی ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وڈ اینی میٹیڈ ڈراما فلم ’پیٹس ڈریگن‘ اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی ۔

فلم کی کہانی ، پیٹس نامی ایک یتیم لڑکے کی ہے، جو راستہ بھٹک کر جنگل میں پہنچ جاتا ہے اور پھر جنگل کا ہی ہو جاتا ہے ۔ وہاں اس کی دوستی ایک دیوہیکل ڈریگن سے ہو جاتی ہے، اس رشتے کو نبھانے کے لیے یہ لڑکا ہر مشکل کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہے اور اپنے ڈریگن دوست کی مدد کرتا ہے ۔

پیٹس ڈریگن نے اس ہفتے سڑسٹھ کروڑ روپے کمائے ۔

Share this article

Leave a comment