Friday, 29 November 2024


برطانیہ میں ’’محمد‘‘‘ مقبول ترین نام بن گیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) برطانوی رپورٹ کے مطابق نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں کے اندراج سے متعلق سرکاری ادارے میں 2015 میں پیدا ہونے والے بچوں میں سے سب سے زیادہ بچوں کا نام ’’محمد‘‘ رکھا گیا تاہم ان کی انگلش میں اسپیلنگ یعنی ہجےمختلف تھی تاہم ان تمام ہچوں کے ناموں کو اکٹھا کیا جائے تو’’محمد‘‘ سب سے زیادہ مقبول نام ہے۔

برطانوی سرکاری محکمے کا کہنا ہے کہ ’’محمد‘‘ نام 100 ناموں کی فہرست میں سب سے پہلے 1924 میں دیکھنے میں آیا اورہرگزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا گیا۔

واضح رہے کہ 2014 میں بھی برطانیہ میں ’’محمد‘‘ مقبول ترین نام تھا اس کے علاوہ اس سال پیدا ہونے والے بچوں کے سب سے زیادہ مقبول ناموں کی فہرست میں عمر، علی اور ابراہیم بھی شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق 2014 میں بچیوں کے ناموں میں ’نور‘ بہت زیادہ مقبول تھا اس سال یہ 29واں مقبول ترین نام رہا جب کہ ’’مریم‘‘ لڑکیوں کا 35واں مقبول ترین نام تھا۔

Share this article

Leave a comment