ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے تین روڈونگ میزائلوں کا تجربہ کیا اور جو تجرباتی میزائل داغے گے وہ ایک ہزار کلومیٹر دور جاپان کی فضائی حدود میں گرے جو کہ بین الاقوامی ضابطہ کار کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ شمالی کوریا کو کئی بار وارننگ بھی دی گئی تھی کہ وہ یو این او کے چارٹر کو فالو کرے لیکن اس نے عالمی برادری کی پرواہ کیے بغیر پیر کو میزائلوں کا تجربہ کر دیا ۔ یہ امر قابل زکر ہے کہ اقوام متحدہ پہلے بھی کئی بار شمالی کوریا کے خلاف قراردادیں منظور کر چکا ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق سلامتی کونسل کے اراکین نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی جوہری میزائل کا تجربہ کرنے سے باز رہے ۔ سلامتی کونسل کے صدر جیرارڈ وان بوبیمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اس کے چارٹرڈ کا احترام کرنا ہوگا اس کے میزائل کے تجربات سے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ شمالی کوریا کو یہ بات سمجھنا ہو گی کہ ایسی کارروائیوں سے طاقت کا توازن بگڑتا ہے اور تنائو میں اضافہ ہوتا ہے۔
شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
- 07/09/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1584 K2_VIEWS
Leave a comment