Friday, 29 November 2024


فلپائنی صدر امریکی صدر پر سیخ پا ہوگئے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کی جانب سے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے جواب میں امریکی صدر باراک اوباما نے ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو منسوخ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ فلپائنی صدر نے اپنے ایک بیان میں باراک اوباما کیلئے ’’فاحشہ کی اولاد‘‘ کے الفاظ استعمال کئے تھے۔ انہوں نے یہ نامناسب الفاظ اوباما کے اس بیان کے جواب میں ادا کئے تھے، جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ فلپائن میں انسداد منشیات کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ وہ اس اہم معاملے پر روڈریگو ڈوٹیرٹے سے ضرور بات کرینگے۔ اس بیان پر فلپائنی صدر سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما ان سے اس قسم کے سوال پوچھنے والے کون ہوتے ہیں؟۔ اگر اس موضوع پر بات کی گئی تو میں ’’فاحشہ کی اولاد‘‘ کے بخیے ادھیڑ دوں گا۔ روڈریگو ڈوٹیرٹے نے تسلیم کیا کہ ان کا بیان انتہائی سخت تھا۔ تاہم انہوں نے اپنے بیان پر کسی قسم کی معافی نہیں مانگی۔

Share this article

Leave a comment